ڈاکٹر اقبال محی الدین پرنسپل کے بموجب میناریٹی ریسیڈینشیل اسکول ورنگل
میں داخلوں کی آخری تاریخ 4؍اپریل مقرر کردی گئی ہے۔ تلنگانہ کے 9سرکاری
اقامتی اسکولس میں ورنگل میں ایک طلباء کیلئے اقامتی انگلش میڈیم اسکول ہے۔
اس اسکول میں طلباء کے قیام و طعام کا مفت انتظام ہے۔ اس اسکول میں جماعت
پنجم سے داخلوں کا آغاز ہوتا ہے۔ انہوں نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ
میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول میں معیاری انگریزی میڈیم میں تعلیم دی جاتی ہے
ساتھ ہی ساتھ یہاں پر اردو زبان کے ذریعہ ایک مضمون پڑھایا جاتا ہے اور
دینی علوم سے آگاہی کی جاتی ہے۔
نمازوں اور دیگر بنیادی معلومات بھی فراہم
کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معیاری تعلیمی ادارے میں اپنے بچوں کو
شریک کروائیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دلوائیں ۔ اسطرح کے ادارے بہت کم
ہوتے ہیں اس ادارے میں داخلہ کیلئے ایک انٹرنس ٹیسٹ رکھا جاتا ہے۔ اسکے بعد
اس اسکول میں داخلہ دیا جاتا ہے۔27 ؍اپریل کو انٹرنس ٹیسٹ ہوگا۔ ۱۱بجے دن
تا ایک بجے تک،چہارم جماعت کے اسٹنڈرڈ پر ہی امتحان ہوگا۔ جماعت ششم، ہفتم،
ہشتم میں راست داخلے دیئے جائیں گے بشرطیکہ وہ انگریزی میڈیم سے وابستہ
ہوں۔ اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے 99086 23884پر بھی ربط پیدا کیا جاسکتا
ہے۔